روحانی پالیسی
روحانی پالیسی کیا ہے؟ اور سلسلے سے قرآنی نقوش حا صل کرنے کے لیے کن کن باتوں کا خیال رکھناضروری ہے وہ
سب باتیں ہم آپ سے اس پوسٹ میں شیئر کریں گے۔ سلسلہ سے نقوش حاصل کرنے سے پہلے یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ اپکی مشکلات کو آسان کرنے والی ذات اللہ کی ہے ۔ قرآنی نقوش تعویزات یا وظائف اپکی مشکلات کو آسان کرنے کا وسیلہ صرف بنتے ہیں ۔
روحانی پالیسی
مشکلات سے آسانی اور شفا آپکو اللہ کی ذات نے ہی عطا کرنی ہے جو محمدآل محمد کے صدقے میں ہر فرد کی مشکلات کو آسان فرماتے ہیں سلسلہ سے قرآنی نقوش حاصل کرنے سے پہلےان پانچ شرائط کو سمجھنا اور مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے ۔١- صرف جائز مقصد
٢- روحانی گارئٹی
٣- ہدیہ کیا ہے ؟
٤- روحانی علاج کی حقیقت
٥- دعاآن لائن میں شمولیت
صرف جائز مقصد
-ناظر ین سلسلہ آپکے تمام جائز مقاصد کے لیے آپکی روحانی رہنمائی انشاء اللہ ضرور کرتا ہے لیکن چند کام ایسے ہیں جن میں سلسلہ آپکی رہنمائی نہیں کرتا- ان کاموں کے لیے سلسلہ سے آپکو قرآنی وظائف اور نقوش نہیں ملے گے۔ یہ جند کام درج ذیل ہیں۔
سلسلہ میں طلاقِ ،جوا، نا جائز محبت ،عداوت ،دشمن کو نقصان پہچانا اور چوری برآمد کروانےکے لئے نقوش قران اور وظائف نہیں دئے جاتے- ناظرین سلسلہ سے آپ ان کاموں کے لیے رابطہ نہ کریں۔
سلسلہ سے آپ صرف اپنے جائز مقصد کی لیے نقوش حاصل کر سکتے ہیں۔ طلاقِ ،جوا، نا جائز محبت ،عدوات ،دشمن کو نقصان پہچنا اور
چوری وغیرہ کے لیے نہ تو قرآنی نقوش اثر کرتے ہیں۔اور نہ ہی سلسلہ اس قسم کے کاموں کے لیے نقوش کسی فر د کو ارسال کرتا ہے۔
بعض لوگ ہمیں طلاق حاصل کرنے کے لیے کال کرتے ہیں۔اور اس بات پر قسم کھا جاتے ہیں کہ وہ حق پرطلاق حاصلکرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اور اس مقصد کے لیے بعض لوگ ہمیں لالچ بھی دیتے ہیں۔
بعض لوگ تو ہمیں مجبور کرنا بھی شروع کر دیتے ہیں کہ ہم ان کے لیے طلاق کاعمل پڑھیں۔
ناظرین یاد رہے طلاق کاعمل جائزمقصدکے لیے ہویاناجائزکے لیے ہما را سلسلہ نہ تو طلاق کے لیے وظیفہ اپنی سائٹ پرآپ کے لیے شئیر کرتا ہے اور نہ ہی اپکو ہماری سائٹ پرکوئی ایسانقش ملے گاجوطلاق کے لیے ہو ۔
بعض لوگ ہمیں اس لئے کال کرتے ہیں کہ انہیں ان کی محبت حاصل ہو جائے – ان کا مقصد نکاح نہیں ہوتا – محض دل لگی ہوتاہے ۔ یہ لوگ بھی ناجائز محبت کو حاصل کرنے کے چکر میں کافی لالچ دیتے ہیں اور بعض اوقات ہمیں مجبور کرنا بھی شروع کردیتے ہیں۔
سلسلہ میں لالچ والا کوئی معالعہ نہیں ہے سلسلہ آپکو صرف ان کاموں کے لیے نقوش اوروظائف بتائے گاجوصرف جائز ہیں۔
اور ویسے بھی اللہ کے کلام سے ناجائز کاموں کا ہونا ممکن نہیں۔
اس لیے ہم آپ سے اللہ اور اس کے رسول کے نام پریہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ صرف جائز کاموں کے لیے قرآنی نقوش یا وظائف حاصل کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
روحانی گارنٹی
بڑی ہی عجیب بات لگتی ہے جب لوگ ہم سے قرآنی تعویز یاوظائف حاصل کرنے سے پہلے ہم سے گارنٹی مانگتے ہیں۔
سلسلہ آپکو اعداد کے نقوش نہیں بھجواتا – بلکہ قرآنی آیات قرآنی زبان یعنی عربی میں تحریر کرکے آپ کو بھجواتا ہےاب ہمارا ایمان تو یہ ہے کہ اللہ کے کلام کی بر کت سےاور اس کلام کے ادب کرنے کی وجہ سے اللہ کی ذات اپنی رحمت سے آپ کی مشکلات کو آسان فرمائیں گے ۔
ہرانسان کاایمان بھی یہی ہے کہ اللہ کے کلام کی برکت سے مشکلات آسان ہوتی ہیں اللہ کے کلام کی بر کت سے بیماریاں دور ہوتی ہیں اور دیناوآخرت میں کامیابی بھی اللہ کی رحمت سے ملتی ہے بلکہ یوں کہنا ذیادہ بہتر ہو گا
کہ اللہ کی رحمت حقیقت میں اللہ کا کلام ہی ہے۔حضور اکرام صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ فاتحہ کے بارے میں فرمایاکہ اس سورہ میں ہر بیماری کی شفا ہے۔
اب اگر ہم کسی فرد کو سورہ فاتحہ تحریر کرکے دیں تاکہ وہ اس کی برکت سے شفایاب ہوجائے ۔ یاپھر کسی فرد کو سورہ فاتحہ کاوظیفہ بتائیں۔
تا کہ اس کی برکت سے اس کی مشکل آسان ہوجائیں اور اس پر کوئی فرد یہ کہےکہ ہم اس فرد کو اس بات کی گارئٹی دیں کہ وہ حقیقت میں صحت یاب ہو جائے گا- تو اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ اس فرد کو حضور نبی اکرام ﷺ کے فرمان پر یقین نہیں بلکہ وہ ہماری گارئٹی پر یقین
کرے گاروحانی فیض اصل میں اس چیز کو کہا جاتا ہے کہ آپکا یقین اللہ کی ذات کامل پر ہوآپ کے دل میں کو حضور نبی اکرام ﷺکی سچی محبت ہو محمد آلہ محمد سے آپکو پیار ہو – یہ یقین اور محبت ہی حقیقی فیض ہے۔
جسں کی برکت سے آپ کی مشکلات کو اللہ کی ذات آسان فرماتی ہے۔ٓ نقو ش آیات قرآن کے ذریعے ہم اس یقین اور محبت کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
اور جب اللہ پر یقین بڑھ جاتا ہے اور دل میں محمد آلہ محمد کی محبت بس جاتی ہے ۔تو آپ کی مشکلات ضرور آسان ہو جاتی ہیں۔
جن ہستیوں کے نام کے صدقے میں آپ کی مشکلات آسان ہوتی ہیں ان ہستیوں کا فرمان سب سے بڑی گرنٹی ہے ۔اور ان کے فرامین پر ہر مسلمان کا ایمان ہے ۔
اور جو فرد ان ہستیوں کے گرامین اورگرنٹی کو چھوڑ کر ہماری گرنٹی چاہیے تو ایسے فرد کو اپنے ایمان کو درست کرنے کی ضرورت ہے ۔
ہماری گارنٹی حا صل کرنے سے بہتریہ ہے کہ آپ اپنے یقین کو اللہ کے کلام کی برکات پر مضبوط کریں۔
رہی بات کام ہو نے کی تو کام اللہ کے کلام کی برکات سے سبھی افراد کے ہو تے ہیں کسی کی مشکلات فوری آسان ہو جاتی ہیں اور کسی کی مشکلات آسان ہونے میں دیر لگتی ہے ۔یہ اللہ کے معاملات ہیں۔
اس سلسلہ میں ایک اور بات بھی یاد رکھیں کہ آپ کی مشکلات کو اللہ کی ذات نے اپنی مرضی اور طریقہ سے آسان کرنا ہے۔ مشکلات کی آسانی آپ کی اور ہماری مرضی کے مطابق نہیں ہو گی۔ صرف اللہ کی مر ضی اور طریقے سے ہی آپ کی مشکل آسان ہو گی۔
اللہ کی ذات آپ کی مشکلا ت کو کیسے آسان فر ماتے ہیں یہ وہی ذات بہتر جانتی ہے۔
امید ہے کہ آپ لوگ گارئٹی کا مطلب سمجھ گئے ہوگے ۔
گارئٹی اور دعوٰی ہما رے سلسلہ میں دستیاب نہیں۔
ہدیہ کیا ہے
اللہ کے کلام کو سمجھنا پڑھنااور اس کوتحریر کر کے دینا یا اللہ کے کلام کو دم کرنے کی اجرت وصو ل کرناہدیہ کہلاتاہے۔
ہدیہ ادا کرنا اور وصول کرنا دونو ں کا اللہ کی بارگاہ میں اجر ہے – قرآنی نقوش یا دم کرنے کا ہدیہ اگر کوئی فرد استطاعت رکھتا ہے تو یہ ادا کرنا چائیے۔
اور یہ صحیح بخاری کی حدیث مبارک سے ثابت ہے۔ سلسلہ جو قرآنی نقش تحریر کرتا ہے یہ یا تو محرم شریف میں تیار کیے جاتے ہیں- یا رمضان شریف کے آخری جمعہ کو تیار کیے جاتے ہیں- یہ نقوش پیپر پر مشک عنبراور زعفران سے وہ لوگ تیار کرتے ہیں جن پر روحانی حوالے سے اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے
یہ نقش ہمارے پاس کافی تعداد میں موجود ہوتے ہیں- آپ انہیں سال کے کسی بھی دن حاصل کر سکتے ہیں ان نقوش کا ہدیہ لیا جاتا ہے۔
بعض لوگوں کے ذہن میں ہد یہ کا نام سن کر یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ یہ لوگ کاروبار کرتے ہیں۔
بخار ی شریف جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۷۵۹فضائل قرآن
ناظرین یہ غلط فہمی دور کرنے کے لیے ہم نے حدیث مبارک کا حوالہ آپکو دیا ہے
آپ اس حدیث مبارک کاخود مطالعہ کرلیں تاکہ آپکو پتا چل جائے کہ ہدیہ ادا کرنا یا وصول کرنا جائز ہے یا نہیں۔
حضور نبی اکرام صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی آیات کا ہدیہ وصول کرنے کو نہ صرف بے حد پاک رزق قرار دیا ہے بلکہ اس پاک رزق کو نبی اکرام صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی وصول فرمایا۔
حدیث کااحوالہ اوپر موجود ہے
یاد رہے ہدیہ صرف اللہ کے کلام کا ہوتا ہے اور اللہ کے کلام کا ہدیہ دینا اور وصول کرنا باعث رحمت ہے
آج کچھ کاروباری افراد نے عجیب ڈرامہ کیا ہے جسں میں وہ لوگوں کو شعبدات دیکھا کر لاکھوں روپیہ ہدیہ کے نام پر وصول کر لیتے ہیں
ااگرآپ کسی بھی فرد کے شعبدات اور مداری کو دیکھکر اسے ہدیہ کریں گے تو آپ کے پیسے ہدیہ کے زمرہ میں ہرگز نہیں آئیں گے
بعض لوگ آپ سے یہ کہ کر پیسے وصول کرتے ہیں کہ موکلات کو کڑاہی دینی ہے۔
بعض لوگ آپ سے یہ کہ کر پیسے لے جاتے ہیں کہ جنات کو گوشت کھلانا ہے
-یہ سب فیک باتیں ہیں- اور اس طرح کرنے سے آپکی یہ رقم ہدیے کے زمرہ میں ہرگیز نہیں آتی بعض لوگ اللہ کے کلام کو اعداد میں تحریر کر کے نقش بنا لیتے ہیں اور پھر اسکا ہدیہ وصول کرتے ہیں۔
بعض بزرگوں کے مطابق یہ بھی غلط ہے اس طرح بھی اپکا پیسا ہدیے کے زمرہ میں نہیں آتا۔
قرآن کی آیات کو عربی زبان میں بغیر اضافہ کیے تحریر کر کے اگر کسی کو شفا کے لیے دیا جائے اور سابقہ فرداسکا ہدیہ اپنی استطاعت کے
مطابق ادا کرے تو یہ ہدیہ ہے جس کااجر ہدیہ وصول کرنے والے اور اداکرنے والے دونوں کو اللہ کی بارگاہ سے ملتاہے
ہمارا سلسلہ نقوش آیات قرآن کا ہدیہ تین انداز سے وصول کرتا ہے۔
ہدیہ دررود ابراہیمی
ہدیہ 450اور 250ٹی- سی- ایس
بیماری سے شفا کے لیے فری نقش
ہدیہ دررود ابراہیمی
جیسا کہ ہم نے آپکو یہ بتایا کہ قرآنی آیات کا ہدیہ استطاعت کے مطابق ادا کرنا ضروری ہے
اگرکوئی فرد سلسلہ کے نقوش کاہدیہ 450۰ ادانہ کر سکے تو وہ 2000مرتبہ درود ابراہیمی کی تلاوت کرکے حضور اکرام صلی اللہ علیہ
وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ پیش کر کے ہمیں اطلاع کریں انشاء اللہ سلسلہ اپکو یہ نقش بغیر ہدیہ کے ارسل کر دے گا – نقش فری حاصل کرنے
کے لیے ٹی- سی -ایس کے 250روپے ادا کرناہو گے۔
نقش آپکو 24 سے 48گھنٹوں کے اندر اندر آپکے مطلوبہ اڈریس پر پہچا دیا جائے گا
ہدیہ 450اور 250ٹی- سی- ایس
اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو آپ قرآنی نقش کا ہدیہ 450 روپے ضرور ادا کریں – ہدیہ ادا کرنا روحانی فیض کے ظہور کے لیے بہت ضروری ہے – یہ ہدیہ آپ درود ابراہیمی کی تلاوت کر کے دیں یا450 روپے کی صورت میں اداکر دیں یہ آپکی مرضی ہے بعض لوگ اودھار پیسے حاصل کر کے نقش آیات قرآن کا ہدیہ اداکرتے ہیں – ایسے لوگوں سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ اودھار پیسے سے ہدیہ ادا کرنے کے بجائے آستانہ سے قرآنی نقش فری حاصل کر لیں – سلسلہ آپکو نقش فری ارسل کر دے گا -انشاء اللہ
بیماری سے شفاء کے لیے فری نقش
–کسی بھی بیماری کے لیے آپ سلسلہ سے قرآنی نقش فری حاصل سکتے ہیں۔ شفائے امراض کے لیے اگر کوئی فر د ٹی سی – ایس کے
250۰ روپے نہ بھی اداکرسکے تو اس سے سوال نہیں کیا جاتا -اگر کوئی شخص صاحباستطاعت ہویا غریبی ہو شفائے امراض کا ہدیہ نہ
وصول کرنے کا حکم ہمیں ہمارے بزرگوں کی طرف سے ہے– لہذا شفائے امراض کے لیے ہمیں قرآنی نقش کا ہدیہ نہ ارسل کریں۔
ہدیہ ادا کرنا اور وصول کرنادونوں اعمال کا اجراللہ کی بارگاہ میں ہے- ہدیہ وصول کرنے کا اجراس لیے ہے کیونکہ ہدیہ ہمارے نبیﷺ
نے بھی وصول کیااور ہدیہ ادا کرنے کاثواب اس لیے بھی ہے کیوں کہ یہ قرآنی آیات کی اجرت ہے جو آپکے لیے پاک رزق ہے۔
روحانی علاج کیا ہے
حضور نبی اکرامﷺسے محبت کی طاقت کوشفائے امراض کے لیے استعمال کرنے کے عمل کو روحانی علاج کہتے ہیں جس کی تین بڑی قسم ہیں
اذان تلاوت قرآن یاذکر محمد آلہ محمدکا محبت سے سننا افضل روحانی علاج ہے
صدقہ و خیرا ت کا مُستحق کو ادا کرناروحانی علاج کی طاقت ور قسم ہے
قرآنی تعویزات اور وظائف کے ذریعے علاج روحانی علاج کی تیسری بڑی قسم ہے
روحانی علاج کی کوئی بھی قسم اپنانے سے پہلے یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ کوئی بھی روحانی علاج آپکو ڈاکٹری علاج سے منع نہیں
کرتا۔اس لیے اپنا روحانی علاج سے پہلے ظاہری علاج ضرور شروع کریں۔
بعض افراد کے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ جب ڈاکڑی علاج ہی کروانا ہے توروحانی علاج کی کیا ضرورت ہے۔
ناظرین روحانیت ایک ایسی پاور کا نام ہے جو انسان کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے یہ کبھی بھی آپکے سامنے آکر آپکی شفا کا وسیلہ نہیں
بنےگی- بلکہ یہ پوشیدہ رہ کرآپکے لیے ایسے حالات پیداکر دے گی جس کی وجہ سے آپکوکامیابی اور شفا اللہ کی رحمت سے ضرورملتی ہے۔
اور یہ وسیلہ پیدا کرنے کی کوشش آپکو بھی کرنا ہوگی- یہ وسیلہ تلاش کرنے کے لیے روحانیت آپکو اچھی سوچ صبر استقامت اور محنت
کرنے کاشوق بھی دے گی۔
اس لیے ڈاکٹر کے پاس جاناآپکا کام ہے اور اس کی تجویز کردہ ادویات میں شفا ڈالنا اللہ کا کام ہے- اور اللہ اس روحا نی علاج کی بر کت سے
ہی ڈاکڑ کی ادویات کوآپ کے لئے باعث شفاء بںادیتے ہیں
روحانی علاج اپکے لیے کیسے غیبی ذریعوں سے شفاء کی وجہ بنتا ہے – یہ ہم نے چند ویڈیو میں آپکے لیے بیان کردیا ہے- جسکا لنک
نیچے موجود ہے
دعاآن لائن
دعاآن لائن ایک ایسا روحانی پروگرام ہے جس میں کوئی بھی فرد اپنے گھر میں رہتے ہوئے اپنے لیے ہزاروں افراد سے دعا حاصل کر سکتا
ہے – جن افراد کو سلسلے سے قرآنی نقوش ارسال کئے جاتے ہیں – ان افراد کا نام خصوصی طور پرتین دن کے لیے دعا میں شامل کیا جاتا
ہے- جہاں ہزاروں افراد ان افراد کے لیے دعا کر تے ہیں جو سلسلہ سے اپنے جائز مقصد کے لیے قرآنی نقوش حاصل کرتے ہیں
یہ دعا بہت اہمیت رکھتی ہے جس کی تفصیل کے لیے لنک نیچے درج ہے